علم
علم انسان کو صرف یہ نہیں بتاتا کہ کیا جاننا ہے، بلکہ یہ بھی سکھاتا ہے کہ حقیقت کو کیسے سمجھنا اور زندگی میں کیسے برتنا ہے۔ علم کے عنوان کے تحت قرآن و سنت، اسلامی علوم، قانون اور عصری مسائل سے متعلق ایسے منصوبے پیش کیے جائیں گے جو تحقیق کو عام فہم انداز، اور علم کو عملی زندگی سے جوڑیں۔
اَدَب
اَدَب علم اگر کردار نہ سنوارے تو اس کی روشنی ادھوری رہ جاتی ہے۔ ادب کے تحت فرد، خاندان اور معاشرے کی زندگی سے متعلق ان آداب اور اَقدار پر کام کرنا مقصود ہے جو انسان کو بہتر انسان بناتے ہیں۔ اَدَب کے عنوان کے تحت ایسا علمی ذخیرہ مرتب کرنا مقصود ہے جو رویّوں میں نظر آئے، معاملات میں جھلکے اور معاشرے میں خیر کا سبب بنے۔
فن
خیال کو دل تک پہنچانے کے لیے خوبصورت اور مؤثر اظہار بھی ضروری ہے۔ فن کے تحت تحریر، ڈیزائن، خطاطی، میڈیا، ٹیکنالوجی اور تخلیقی صلاحیتوں کو تعلیم اور دعوت کے لیے بروئے کار لایا جائے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ تخلیق محض خوبصورتی نہ رہے، بلکہ علم کو عام کرنے، دلوں کو متوجہ کرنے اور خیر کو پھیلانے کا وسیلہ بنے۔